❓کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
عید کا چاند دیکھا، خوشی ہوئی….
مگر تازہ حالات کے پیشِ نظر،
عالمی پیمانے پر قوم و ملت کا
جو نقشہ ذہن میں آیا،
اُس نے تڑپا کے رکھ دیا۔۔۔
آہ! قوم کے حالات اور ظالم حکمرانوں کی سازش و جبر و ستم دیکھ کر آنسو نکل پڑے۔۔۔
اشعار کی صورت میں دردِ دل مُلاحظہ فرمائیں۔
میری یہ نظم ہر درد مند دل کی آواز ہے۔
دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اہلِ حق کی حفاظت فرمائے، آمین۔ ✒️فریدی
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
حالت ہماری زار ہے، کیسے منائیں عید؟
دل پر غموں کا بار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
ساری مسرتوں کی ہے بنیاد، اتحـاد!
ملت میں انتشار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
اسلام کو مٹانے کی، جاری ہیں سازشیں
ظالم کا اقتدار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
بڑھتی ہی جارہی ہیں، مسـلمـاں پہ سختیاں
چاروں طرف سے وار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
ہیں اہلِ حق پہ سازش و ظلم و ستم کے تیر
جاری لہو کی دھار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
پردہ، عناد کا ہے، عدالت کی آنکھ پر
مومن ہیں، تخت دار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
الحاد نے بچھائے ہیں ہر سمت اپنے جال
اور نوجواں شکار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
تہذیبِ نو سے دخترِ ملت ہے بـے رِدا
بـے شرمی کا غبار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
اپنے عراق وشام و فلسطیں لہو ہوئے
ملکِ یمن نزار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
قبضہ ہـے آج قبـلۂ اول پہ غیر کا
لبنان، دلفگار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
جو پاسباں حرم کے ہیں، غدارِ دیں ہیں وہ!
یہ سب پہ آشکار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
عیسائی اور یہودی ہیں قابض حجاز پر
دشمن ہی راز دار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
اپنوں کی ہی کمی ہے تو غیروں کو کیا کہیں
دامن ہی تار تار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
یارب! تو بھیج کشتئ ملت کا ناخدا
بھاری یہ انتظار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
اسلاف جس کو لائے خزاں سے گزار کر
پژمردہ وہ بَہار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
ملتی تھیں کَل، جہاں پہ فریدی! مسرتیں
اب ظلم کا دیار ہے، کیسے منائیں عید؟
۔💔🔥🌼🍁💔🔥🌼🍁
از: مولانا سلمان رضا صدیقی
فریدی مصباحی بارہ بنکوی،
نوری مسجد، مسقط، عمان
مفتی سلمان ازہری صاحب کے بارے میں اَپڈیٹ جاننے کیلئے کِلک کریں:
تحفظِ ناموس رسالت
🧭 تحفظِ ناموس رسالت کسی شخص کی ذاتی تنظیم کا نام نہیں بلکہ یہی وہ مشن ہے جس کے بانی امام احمد رضا رحمۃ اللہ علیہ ہیں، جس کا ممبر ہر سنی مسلمان ہے اور علمائے اہلسنت جس کے قائد و سرپرست ہیں۔
🪀 تحفظِ ناموس رسالت گروپ میں مسلمانوں کی فلاح و کامیابی اور ایمان و عقائد کے حوالے سے بہترین مضامین (میسج) بھیجے جائیں گے۔
💌 اس گروپ میں زیادہ میسج نہیں بھیجے جائیں گے، اس لیے آپ اس گروپ سے لیفٹ (باہر) نہ ہوں۔ اس گروپ کی وجہ سے آپ کے موبائل پر لوڈ Load بھی نہیں پڑے گا کیونکہ اس میں آڈیو یا ویڈیو بہت کم بھیجے جائیں گے۔ اگر آپ نے اِس گروپ کو چھوڑ دیا تو آپ آئندہ آنے والے اہم مضامین اور میسج سے محروم رہ جائیں گے۔
❌ ایک بات کا خاص خیال رکھیں کہ کچھ لوگ پرسنل میں میسج کرکے مدد مانگتے ہیں اور جھوٹ بول کر بھی رقم جمع کرتے ہیں مثلا وہ یہ کہتے ہیں کہ “میں بھی اس گروپ کا ممبر ہوں، میں بہت پریشان ہوں، میں سید ہوں، میری لڑکی کی شادی ہے۔” وغیرہ وغیرہ۔۔۔ اسطرح ان کا کام ہی یہی ہوتا ہے کہ سب کو میسج کرکے پریشان کرتے رہو۔ اگر آپ کے ساتھ ایسا ہو تو آپ فوراً اُس کا نمبر واٹس ایپ میں بلاک Block کرکے ہمیں خبر کر دیں۔
📮ایک گزارش یہ بھی ہے کہ اس گروپ میں جو میسج بھیجے جائیں، آپ اُسے اپنے دوستوں اور دیگر گروپ میں ضرور شیئر Share کریں اور ثواب کے مستحق بنیں۔
Roman Urdu (English) Me Padhne Ke Liye Yahan Click Karen :-
تحفظِ ناموسِ رِسالت واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوجائیں-
Aap Apni Kuchh Raaey (Msg) Zarur Dijiye Magar Sab Se Pahle Hamara Number Save Kijiye Taake Hum Bhi Aap Se Contact Kar Saken.
Ye Number Abhi Save Kijiye:-
(+91) 80-5522-0373
Number Save Karne Ke Baad Niche Apna Msg Dijiye:-